ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / کشمیر مسئلے کے حل کیلئے کرتار پور جیسی پہل کی ضرورت:محبوبہ مفتی

کشمیر مسئلے کے حل کیلئے کرتار پور جیسی پہل کی ضرورت:محبوبہ مفتی

Tue, 27 Nov 2018 00:51:15    S.O. News Service

سرینگر:26/نومبر (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے پیر کو کہا کہ کشمیر مسئلے کا حل تشدد اور خونریزی کے بجائے کرتارپور جیسی پہل کے ذریعے کیا جا سکتا ہے۔پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی)کی صدر نے کہا کہ جموں و کشمیر مسئلہ کے حل کے لیے صبر، ایمانداری اور انسانی اقدار کی ضرورت ہے۔ممبئی حملہ( (2008کے 10سال پورے ہونے کے دن اس کوریڈور کا سنگ بنیادرکھنا کافی اہم شمارہوتاہے۔
غور طلب ہے کہ نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو اور پنجاب کے وزیر اعلی امرندر سنگھ نے پیر کو کرتارپور صاحب کوریڈور کی بنیاد ہندوستانی سرزمین پر رکھی۔اس کی تعمیر سے سکھ زائرین کے پاکستان میں واقع تاریخی گرودوارہ دربار صاحب جانے میں سہولت ہوگی۔یہ کوریڈور بنانے کا فیصلہ 22نومبر کو مرکزی کابینہ کے ذریعہ کیا گیا تھا۔پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کرتارپور کوریڈور کے لئے 28نومبر کو پاکستان کی سرزمین پر اس کی بنیاد رکھیں گے۔محبوبہ نے بیان میں مزید کہا کہ پاکستان کی طرف سے لیا گیا فیصلہ قابل ستائش ہے اور ہماری قیادت نے بھی وہی وقار اور سیاسی سنجیدگی دکھائی ہے۔انہوں نے کہا کہ کرتارپور کوریڈور کھولنے کا فیصلہ کرکے ملک کی قیادت نے سیاسی سنجیدگی ظاہرکی ہے وہ بھی تب جب ملک میں کچھ ریاستوں میں انتخابات منعقد کئے جا رہے ہیں۔


Share: